Seerat-e-Muhammadi (S.A.W) Ke Jamiat

Seerat-e-Muhammadi (S.A.W) Ke Jamiat

Seerat-e-Muhammadi (S.A.W) Ke Jamiat


سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی جامعیت

تعارف

اس مضمون کے مصنف سید سلیمان ندوی ہیں جو اپنے وقت میں برصغیر کے زبردست عالم دین بھی تھے۔ ایک اچھے ادیب بھی اور مشہور اردو ادیب علامہ شبلی نعمانی کے سب سے عزیز اور ہونہار شاگرد بھی، جنہیں شبلی نے اپنی زندگی میں ہی اپنا جانشین قرار دے دیا تھا اور شبلی کی وفات کے بعد ان کے علمی، ادبی تحقیقی کاموں کو آگے بڑھانے اور جاری رکھنے کا کام بھی انہی کی نگرانی میں ہوتا رہا اور آج تک جاری ہے۔ 


خلاصہ

اس مضمون کا خلاصہ فقط یہ ہے کہ دنیا کی پوری انسانی تاریخ میں صرف ایک ہی ہستی محترم صلی اللہ علیہ وسلم ایسی ہی جس کی زندگی دنیا کے ہر انسان کے لئے، خواہ وہ کوئی بھی ہو، کہیں کا بھی ہو اور کسی زمانے کا بھی ہو، مثال اور نمونے کے لائق ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کوئی ایسا نہیں جس کی زندگی میں انسانی کمالات اس طرح جمع ہوگ ئے ہوں۔ مختلف ملکوں اور علاقوں کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی ایسا نہین جس کی زندگی میں انسانی کمالات اس طرح جمع ہوگئے ہوں۔ مختلف ملکوں اور علاقوں کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک صورت اور اخلاق دیکھ کر ایمان لے آتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ استاد ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرسے میں دنیا کے ہرشخص کے لئے داخلہ کھلا ہے۔ اللہ تعالی نے بھی اعلان فرمادیا ہے کہ اگر تم میری محبت کا دعوی رکھتے ہوتو میرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو۔
 
LihatTutupKomentar